مذاہب اربعہ

قسم کلام: اسم معرفہ

معنی

١ - اہل سنت والجماعت کے چار مشہور فقہی مسالک یعنی حنفی، شافعی، مالکی اور حنبلی۔ "کتاب کے مقدمہ میں مصنف نے فقہ کے مذاہب اربعہ و اصول فقہ پر بھی بحث کی ہے۔"      ( ١٩٣١ء، مقدمات عبدالحق، ٢٠:١ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم جمع 'مذاہب' کے آخر پر کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم صفت 'اربعہ' لگانے سے مرکب اضافی 'مذاہب اربعہ' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٦٧ء کو"نورالہدایہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - اہل سنت والجماعت کے چار مشہور فقہی مسالک یعنی حنفی، شافعی، مالکی اور حنبلی۔ "کتاب کے مقدمہ میں مصنف نے فقہ کے مذاہب اربعہ و اصول فقہ پر بھی بحث کی ہے۔"      ( ١٩٣١ء، مقدمات عبدالحق، ٢٠:١ )

جنس: مذکر